سعودی عرب کا طریق مکہ منصوبہ، پاکستان سمیت 10 ممالک میں سہولیات
سعودی عرب نے عازمینِ حج کی سہولت کے لیے طریق مکہ اقدام کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان سمیت دس ممالک کے عازمین کو ان کے ملک میں ہی سفری کارروائیاں مکمل کرنے کی سہولت ملے گی۔ یہ اقدام سعودی ویژن 2030 کے اہداف کا ایک اہم حصہ ہے۔