ایران کا روس سمیت دوست ممالک کے لیے آبنائے ہرمز فیس معاف کرنے کا اعلان
ایران نے روس سمیت اپنے 'دوست ممالک' کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ تہران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیش نظر بحری جہازوں پر نئے ٹیرف لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ماسکو میں تعینات ایرانی سفیر کے مطابق وزارت خارجہ اس وقت مخصوص ممالک کو رعایتیں دینے پر کام کر رہی ہے۔